20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:40
اسلام آباد:بے اولاد جوڑوں کو لوٹنے والا جعلی ڈاکٹر گرفتار
آج نیوز - اسلام آباد پولیس نے بے اولاد جوڑوں کو لوٹنے والے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی غیر رجسٹرڈ ادویہ برآمد کرلی۔ وفاقی دارالحکومت میں تھانہ مارگلہ کی پولیس نے چیف کمشنر کی ہدایت پر کارروائی کرتے ایف ایٹ کے علاقے میں ایک کلینک پر چھاپہ مار کر ایم حسین نامی شحص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے بے اولاد جوڑوں کو اولاد نرینہ کے نام پر لاکھوں سے محروم کرچکا ہے۔ ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ ادویہ بھی برآمد ہوئیں ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر عمران علی سلطان، ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ الیاس اور ڈی ایچ او ڈاکٹر شفیق نے صحافیوں کو بتایا کہ کارروائی عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر کی گئی ہے۔