20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:8
آزادکشمیرالیکشن:ایل اے تیس اورچھتیس سے متحدہ کامیاب،غیرسرکاری نتیجہ
آج نیوز - آزادکشمیر کے حلقوں ایل تیس اور چھتیس سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔ غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق ایل اے تیس سے طاہرکھوکھرنے اکتیس ہزار چار سو چودہ ووٹ حاصل کئے جبکہ ایل اے چھتیس سے سلیم بٹ نے چھیالیس ہزار ووٹ حاصل کئے۔آزاد کشمیرکی دو نشستوں کیلئے پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا جو شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہی۔ ناظم آباد، پی آئی بی کالونی، محمودآباد گلشن اقبال سمیت تمام پولنگ اسٹیشنوں میں گہما گہمی نظرآئی۔ انتخابات میں الزام تراشی نہ ہو تو معاملہ کچھ روکھا روکھا لگتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء سلیم ضیاء نے ایم کیوایم پر دھاندلی کا الزام عائد کیا۔اس موقعے پرانتظامیہ کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ تھانوں کے علاوہ پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔