تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:54

کراچی :آزاد کشمیر دو نشستوں پر انتخاب ،متحدہ کامیاب ،غیر سرکاری نتائج

آج نیوز - کراچی میں آزاد کشمیر کی دو نشستوں ایل اے تیس اورچھتیس پر غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی۔آزاد کشمیرکی دو نشستوں کیلئے پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا جو شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہی۔ ناظم آباد، پی آئی بی کالونی، محمودآباد گلشن اقبال سمیت تمام پولنگ اسٹیشنوں میں گہما گہمی نظرآئی۔ انتخابات میں الزام تراشی نہ ہو تو معاملہ کچھ روکھا روکھا لگتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء سلیم ضیاء نے ایم کیوایم پر دھاندلی کا الزام عائد کیا۔ اس بیان پرایم کیوایم کے کسی رہنماء کا رد عمل سامنے نہیں آیا البتہ سلیم ضیاء کے بیان پر ووٹرز کا کچھ اور ہی کہنا تھا۔اس موقع پرانتظامیہ کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ تھانوں کے علاوہ پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.