تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:0

شاہ زین بگٹی کو انگلینڈ جانے کی اجازت دے دی گئی

آج نیوز - وزارت داخلہ نے ای سی ایل میں شامل شاہ زین بگٹی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء اہل خانہ کے ساتھ لاہور سے انگلینڈ روانہ ہو گئے۔جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء شاہ زین بگٹی کا نام ای سی ایل میں شامل تھا۔ انہوں نے والدہ کے علاج کے لئے وزارت داخلہ سے انگلینڈ جانے کی درخواست کی، جسے منظور کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔ وہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات اپنے اہل خانہ کے ساتھ لاہور سے انگلینڈ روانہ ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.