21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:21
اسپائیڈر مین سیریز کی اگلی فلم کا ٹریلر جاری
آج نیوز - اسپائیڈر مین سیریز کی اگلی فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم دی امیرنگ اسپائیڈر مین آئندہ سال جولائی میں ریلیز ہوگی۔ فلم کے مرکزی کردار اینڈریو گیرفیلڈ اور ایما اسٹون نے ادا کیے ہیں۔ فلم کا ٹریلر سوا دو منٹ ہے جس میں لیبارٹری کی مکڑی گیرفیلڈ کی گردن پر نیچے کی طرف جاتے ہوئے دکھائی گئی ہے۔ اور پھر گلاس بلڈنگ سے اسپائیڈر مین سامنے آتا ہے لیکن شائقین کو بہت کچھ دیکھنے کے لیے آئندہ سال جولائی تک انتظار کرنا پڑے گا جب دی امیزنگ اسپائیڈر مین دنیا بھر میں ریلیز ہو گی۔