21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:22
پیراگوئے نے کوپا امریکا فٹبال کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی
آج نیوز - پیراگوئے نے وینزویلا کوپنالٹیزپرپانچ تین سے شکست دے کرکوپا امریکا فٹبال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ ارجنٹائن کے شہر مینڈوزا میں کھیلے گئے میچ کے مقررہ اوراضافی وقت میں مقابلہ بغیرکسی گول کے برابررہا۔ فیصلہ کن مرحلے میں وینزویلا نے تین پنالٹیزمس کیں جبکہ پیراگوئے نے پانچوں پنالٹیزپرگول کرکے انیس سواناسی کے بعد پہلی بارفائنل کھیلنے کا اعزازحاصل کرلیا۔ سیمی فائنل کے اختتام پردونوں ٹیموں کے کھلاڑی اورکوچنگ اسٹاف گتھم گتھا ہوگئے۔