21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:54
گزشتہ سال عالمی بینک نے پاکستان کو 81 کروڑ ڈالر کا قرض دیا
آج نیوز - عالمی بینک نے گزشتہ سال کے دوران پاکستان کو اکیاسی کروڑ ڈالر کا قرضہ جاری کیا۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائیریکٹر راشد بن مسعود نے پاکستان میں بینک کے تحت جاری منصوبوں کے جائزے کے لئے وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدلحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عالمی بینک کی جانب سے جاری فنڈزاور ان کے تحت منصوبوں کی کارکردگی اور مسقبل میں قرضوں کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گزشتہ سال عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان کراچی پورٹ ٹرسٹ، تعلیم، پولیو کے خاتمے اور ہائی ویز کی تعمیر سمیت تیرہ منصوبوں کی فنانسنگ کے لئے ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ، جس میں سے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کے رعایتی قرضے جبکہ بقیہ مہنگے قرضے شامل ہیں۔ جبکہ اس وقت عالمی بینک کے تعاون سے چار ارب پچاس کروڑ ڈالر کے اکتیس منصوبوں پر کام جاری ہے۔