تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:45

ریلوے مسافروں کوریلیف نہ مل سکا، متعدد گاڑیاں منسوخ

آج نیوز - حکومتی گرانٹ ملنے کے باوجود ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم ہے۔ دوسرے روز بھی متعدد گاڑیاں منسوخ کر دی گئیں۔مایوس مسافر متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔ مین لائین پر چلنے والی تمام ٹرینیں چار سے سات گھنٹے تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔ لاہور جنکشن پر ایک دن میں چوراسی گاڑیوں کی آمد و رفت ہوتی ہے لیکن ڈیزل اور لیوبریکیشن آئل کی فراہمی کی صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔ گزشتہ روز ملک بھرمیں بائیس ٹرینوں کو منسوخ کیاگیاجبکہ آج بھی متعدد روٹس پر گاڑیاں بند کی گئی ہیں۔ انتظامیہ کی ترجیح اس وقت ایکسپریس اور میل گاڑیاں ہیں جس کی وجہ سے مختصر روٹس کی پسنجر ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ریلوے کی غیر یقینی صورتحال سے مایوس ہو کر مسافروں کی بڑی تعداد ٹکٹیں واپس کر رہی ہے جس کے نتیجے میں اسٹیشن میں روایتی بھیڑ نظر نہیں آرہی۔ مسافروں نے تاخیر اور سفری سہولیات کی عدم دستیابی پرحکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ریلوے ذرائع کے مطابق تنخواہوں اور ایندھن کی مد میں دو ارب روپے کے اجرا کے بعد حالات وقتی طور پر تو ٹھیک ہوجائیں گے، لیکن دیرپا حل کیلئے حکومت کو مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.