تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:54

سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، وقار یونس

آج نیوز - وقار یونس نے کہا ہے کہ آئندہ دوروں میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔ جاوید میانداد اور وسیم اکرم کرکٹ کی بہتری کیلئے کیمپ میں ٹپس دیں۔ آسٹریلیا سے براستہ دبئی لاہور پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ قومی کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم، جاوید میانداد اور دیگر سینئیر کھلاڑیوں سے درخواست کریں گے کہ وہ کیمپ آکر کھلاڑیوں کی مدد کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کیمپس کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ آئندہ چھ ماہ میں بہت سی کرکٹ کھیلی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.