تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:55

لیبیا: معمر قذافی کے حق میں طرابلس میں کانفرنس کا انعقاد

آج نیوز - لیبیا کے صدر معمر قذافی کے حق میں طرابلس میں کانفرنس منعقد کی گئی اور سرت میں لاکھوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مغربی طاقتوں کے پروپیگنڈے کے باوجود لیبیا میں صدر معمر قذافی کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی جس کا ثبوت سرت میں لاکھوں افراد کا اجتماع ہے۔ اجتماع میں خواتین اور بچوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ اپنے محبوب رہنما کے ساتھ ہیں۔ معمر قذافی نے آڈیو لنک کے ذریعے مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ حکومت مخالفین سے کسی صورت میں مذاکرات نہیں کروں گا۔ گذشتہ تیرہ دنوں کے دوران یہ چھٹا اجتماع ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دوسری جانب مصراتہ میں معمر قذافی کے حق میں فورم کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ وہ اپنی سر زمین غیر ملکی قوتوں کے قبضے میں جانے نہیں دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.