22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:47
ٹورڈی فرانس: شلیک 18 واں مرحلہ جیت کر ٹائٹل کی دوڑ میں شامل
آج نیوز - لکسمبرگ کے اینڈی شلیک نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا اٹھارواں مرحلہ جیت کراپنے آپ کوٹائٹل کی دوڑمیں شامل کرلیا۔ گزشتہ دو ایڈیشنزکے رنر اپ شلیک نے اٹلی کے قصبے کیپولوگو سے گیلی بئیرتک دوسواعشاریہ پانچ کلومیٹرپرمشتمل پہاڑی راستے پر شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبورکی۔ اس کامیابی کی بدولت شلیک مجموعی برتری میں دوسرے نمبرپرآگئے ہیں۔ فرانک شلیک دوسرے اورکیڈل ایونزتیسرے نمبرپررہے۔ فرانس کے تھامس ووکلرنے پانچویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے مجموعی برتری برقراررکھی لیکن انہیں شلیک پرصرف پندرہ سیکنڈزکی سبقت حاصل ہے۔