22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:16
لارڈزٹیسٹ:انگلینڈنے پہلی اننگز474 رنزپرڈیکلیئرڈکردی
آج نیوز - لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت کے خلاف انگلینڈ نے پہلی اننگز چار سو چوہتر رنز کے مجموعے پرڈیکلیئرڈکردی۔ لارڈز میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز ایک سو ستائیس رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو تینتس رنز کے اضافے کے بعد جوناتھن ٹروٹ ستر رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد پیٹرسن اور این بیل نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور میں ایک سو دس رنز کا اضافہ کیا۔ نیل پینتالیس رنز بناکر پروین کمار کا شکار بنے۔ دو سو ستر کے ہی مجموعی اسکور پر مورگن بھی پویلین لوٹ گئے۔ پیٹرسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیااور اپنی ڈبل سنچری مکمل کی جس کے بعد انگلش کپتان نے چارسو چاہتر رنز پراپنی پہلی اننگز ڈیکلیئرڈکردی۔کیون پیٹرسن دو سو رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے پروین کمار نے پانچ جبکہ ظہیرخان نے دو بیٹسمینوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں بھارت نے دن کے اختتام پر بغیرکسی نقصان کے سترہ رنز بنائے۔