24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:2
ایشین کراٹے چیمپئن شپ: سعدی عباس نے گولڈ میڈل جیت لیا
آج نیوز - پاکستان کے سعدی عباس نے ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کے سعدی عباس نے چین میں ہونے والی چیمپئین شپ کے آغاز سے ہی حریف کھلاڑیوں کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سرسٹھ کلو گرام کیٹگری میں سعدی عباس نے کوریا کے کم جو کو ہراکر سونے کا تمغہ سینے پر سجایا۔ سعدی عباس پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، ملائیشیا اور سعودیہ عرب کو زیر کیا۔