تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:37

بلوچستان: ایک ہفتے میں 20 افراد جاں بحق، 16 اغواء

آج نیوز - بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق پندرہ زخمی ہوئے جبکہ سولہ افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ نوشکی میں زیر تعمیر مسجد پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی گئی۔ جسکے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی این پی کے رہنما جمہ خان رئیسانی سمیت چار افراد جان بحق ہوئے۔ ڈیرہ اللہ یار میں ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے سے چار افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوئے۔ حب اور پنجگور میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا جسکے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ اور پٹیل روڈ پر یونین ناظم اور تاجر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔ پشین میں غیر ملکی این جی او کے سات کارکن، سورینج کے علاقے سے پی ایم ڈی سی کے پانچ اہلکار، ڈھاڈر اور ڈیرہ مراد جمالی سے ایک سرکاری افسر سمیت تین افراد اور کوئٹہ سے دو افراد اغوا کئے گئے۔ پولیس نے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر کوئٹہ سے باہر اور اندر داخل ہونے والے راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ مذید سخت کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.