تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:8

پاکستانی عدالتی کمیشن کا وفد بھارت کا دورہ کریگا، رحمان ملک

آج نیوز - وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے پاکستانی عدالتی کمیشن کا وفد جلد بھارت کا دورہ کرے گا۔ پی چدم برم کا کہنا ہے بھارت پاکستانی وفد کی آمد کا منتظر ہے۔ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے اختتام پر وزیرداخلہ رحمان ملک اور ان کے بھارتی ہم منصب کے درمیان بھوٹان میں ملاقات ہوئی۔ جس میں خطے کی سیکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔ دونوں وزرائے داخلہ کی ملاقات تیس منٹ تک جاری رہی۔ دونوں رہنماوٴں نے خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا دو طرفہ مذاکرات میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا اور بات چیت کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.