24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:0
ڈی اے پی کی قیمت میں 150 روپے فی بیگ اضافہ
آج نیوز - نجی کھاد بنانے والی کمپنی نے ڈی اے پی کی قیمت میں ایک سو پچاس روپے فی بیگ اضافہ کردیا۔ عالمی مارکیٹ میں ڈی اے پی اور اس کے خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ، مقامی سطح پر گیس کی بندش کی وجہ سے پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث مقامی کمپنی نے کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس وقت ڈی اے پی کی فی بیگ قیمت چار ہزار ستر روپے ہے۔