24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:10
ٹیکساس: خاندانی تنازع پر فائرنگ، 5 افراد ہلاک
آج نیوز - امریکی ریاسٹ ٹیکساس میں خاندانی تنازع پر فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے خودکشی کرلی۔ ٹیکساس میں سالگرہ کی تقریب کے دوران چند افراد کے درمیان کسی بات پر تنازع ہوا۔ جس پر مشتعل ہو کر ایک شخص نے فائرنگ کر دی۔ جس سے پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے واقعے کے بعد خود کو گولی مار دی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا۔ حکام کے مطابق جھگڑے کی وجہ گھریلو تنازع تھی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کا ہلاک کئے گئے افراد سے تعلق معلوم نہیں ہوسکا۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔