24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:32
آزاد کشمیر، 8 مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ، 6 پر پی پی کامیاب
آج نیوز - پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی آٹھ مخصوص نشستوں میں سے چھ پر کامیابی حاصل کر لی، مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس کے حصے میں ایک ایک نشست آئی۔ قانون ساز اسمبلی کے چالیس نو منتخب ارکان خواتین کی پانچ، علماء و مشائخ، ٹیکنوکریٹس اور سمندر پار کشمیریوں کی ایک ایک نشست کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق خواتین کی پانچ نشستوں پر پیپلز پارٹی کی صدف شیخ، شاہین کوثر، شازیہ اکبر ، مسلم لیگ ن کی فوزیہ اشرف، مسلم کانفرنس کی مہر النساء کامیاب ہو گئیں۔ علماء و مشائخ کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کے پیر عتیق الرحمان فیض پوری، ٹیکنو کریٹس کی نشست پر واجد الرحمان اور سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر بھی پیپلز پارٹی ہی کے امیدوار سردار عابد حسین عابد کامیاب ہوئے۔