تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:45

خطے میں کسی کی بالادستی قبول نہیں کرینگے، حنا ربانی کھر

آج نیوز - وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ خطے میں کسی کی بالادستی قبول نہیں کریں گے، پاکستان خود مختار ملک ہے اور خودمختاری برقرار رکھیں گے۔ لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حناربانی کھر نے کہا کہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات انتہائی مفید رہی، ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دیں۔ پاکستان کا خطے میں اہم کردار ہے جسے امریکا سمیت تمام دنیا تسلیم کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کے لئے امن اور سلامتی چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.