24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:5
کراچی کا امن صوبائی مسئلہ ہے ،رحمان ملک
آج نیوز - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کو بتادیا کہ دوستی برابری کے ساتھ ہی کرسکتے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ علاقائی امن تمام ممالک کی ذمے داری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سارک ممالک آپس میں انٹیلی جنس شیئرنگ کریں
۔کراچی میں امن کی موجودہ صورتحال سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ صوبائی مسئلہ ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان صاحب اچھے آدمی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ کراچی کی صورتحال پر صدر نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ۔