24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:34
کراچی کی صورتحال ،متحدہ سے کل مذاکرات ہونگے ،ایاز سومرو
آج نیوز - وزیر قانون سندھ ایاز سومرو نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال پر صدر زراری کی قائم کردہ کمیٹی کل متحدہ قومی موومنٹ سے مذاکرات کرے گی۔لاڑکانہ میں چانڈکا ٹیچنگ اسپتال میں نیورو میڈیسن وارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ایاز سومرو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کمیٹی ایم کیو ایم کے تحفظات اور کراچی اور سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرے گی اور اپنی رپورٹ صدر مملکت کو پیش کرے گی۔ ایاز سومرو کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو میڈیکل یورنیورسٹی کیلئے حکومت سندھ ایک ارب روپے فراہم کرے گی۔