24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:57
پنجاب :بی ایس سی انجینئر نگ کا پرچہ آؤٹ،پیپر منسوخ
آج نیوز - بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلے کے لئے ہونے والا انٹری ٹیسٹ پیپر آیٹ ہونے پر منسوخ کر دیا گیا۔تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔پنجاب میں انجینئرنگ کی چار ہزار سیٹوں کے لئے اکتالیس ہزار امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی تھی۔ اس سلسلے میں اتوار کے روز ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے سوالات آؤٹ ہونے کی اطلاعات دو روز سے گردش کر رہی تھیں لیکن ٹیسٹ کا انعقاد کروادیا گیا۔ بعدازاں ٹیسٹ کے سوالات آوٹ ہونے کی اطلاعات پر انتظامی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انٹری ٹیسٹ کو منسوخ کرکے دوبارہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس حوالے سے تین رکنی انکوئری کمیٹی انجئیرنگ یونیورسٹی کے شعبہ الیکڑیکل کے ڈین زبیر اے خان کی سربراہی میں تشکیل دے دی گئی ہے جو سوموار سے تحقیقات کا آغاز کرے گی۔انٹری ٹیسٹ کی انتظامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے لئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔