تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:6

رمضان میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

آج نیوز - رمضان میں اشیا ء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ۔جوں جوں رمضان قریب ایرہا ہے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔ بچت بازاروں میں منافع خوروں کا راج ہے اور انتظامیہ بے بس نظر ایتی ہے۔ دکاندار مہنگائی کا ذمہ دار آڑھتیوں ٹھہراتے ہیں۔ گزشتہ تین برس کے دوران مہنگائی کی شرح میں اوسطاً پچاس فیصد اضافہ ہو چکا ہے، جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے بار بار ریلیف پیکیجز کا اعلان تو کیا جاتا ہے تاہم اس کے فوائد عام آدمی کے بجائے بڑے کاروباری افراد ہی اٹھاتے ہیں۔
رمضان المبارک قریب آتے ہی ہفتہ وار بازار بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں جہاں اشیاء کی قیمتیں کو آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔مہنگائی کے مارے عوام حکومتی اقدامات سے کسی طور مطمئن نہیں تاہم ضلعی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ عام مارکیٹ اور ہفتہ وار بازار کی قیمتوں میں واضح قرق ہے اور لوگوں کو معیاری اشیاء فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔دکانداروں کا موٴقف ہے کہ منڈی میں بیٹھے ایرھتی انہیں مہنگے داموں اشیاء فراہم کرتے ہیں جس کی وجہ قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔رمضان المبارک رحمتوں اور برقتوں کا مہینہ ہے تاہم ہمارے معاشرے کی بدقسمتی ہے کہ اس مہینے کو بھی دنیاوی فائدے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔حکومت اشیاء کی ترسیل اور منڈی میں قیمتوں پر کنٹرول کا نظام موٴثر بنا کر عام ایدمی کو مناسب دام اشیا ء کی فراہمی یقینی بنا سکتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.