24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:22
ملک میں تبدیلی کی لہر چل نکلی ،عمران خان
آج نیوز - پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک گیند میں حکمرانوں کی وکٹیں گرادوں گا،ملک میں تبدیلی کی لہر چل نکلی ہے،حکمران حکومت چھوڑ دیں۔ شیخوپورہ میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہیں،تبدیلی کا کارواں چل پڑا ہے اب اس کو کوئی نہیں روک سکتا ہے،نوجوان ملک کے کرپٹ حکمرانوں کو بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں دو سیاسی جماعتوں سے مایوس ہونے والے لوگ شمولیت کررہے ہیں، ہم ان لوگوں کو پارٹی کا حصہ بنائیں گے جو ملک وقوم سے مخلص اور عوام کی خدمت سے سرشار ہیں۔