تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:29

پنجاب حکو مت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہورہی ہے ،رانا ثناء اللہ

آج نیوز - پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو نقصان پہنچانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں وزیر زراعت پنجاب احمد علی اولکھ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بجلی اور گیس کی طرح کھاد بحران میں بھی پنجاب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت فصل خریف کیلئے مئی میں کھاد درآمد کر لیتی تو موجودہ بیس فیصد کمی کا سامنا نہ ہوتا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فصل ربیع میں پنجاب کو چوبیس لاکھ ٹن اور ملک کو تینتیس لاکھ ٹن کھاد کی ضرورت ہے جبکہ مقامی پیداوار بیس لاکھ ٹن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ناراض خان ہیں اور ایجنسیوں کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں۔ وزیر زراعت پنجاب ملک احمد علی اولکھ نے کہا کہ فصل خریف کا حجم ایک کھرب روپے ہے، بیس فیصد کھاد کی کمی سے اربوں روپے کا نقصان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو جنوری میں کھاد کی کمی کے متعلق آگاہ کر دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.