تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:15

کراچی میں کسی فوجی آپریشن کا منصوبہ نہیں، رحمان ملک

آج نیوز - وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے فی الحال کراچی میں کسی فوجی آپریشن کا منصوبہ نہیں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کریں گے۔ صدر زرداری نے آج دو پہر دو بجے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا۔ سارک کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ سندھ کے وزیرداخلہ انتہائی سمجھدارہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر پیر دوپہر دو بجے اجلاس ہوگا وہ خود بھی ڈی جی رینجرز سے بات کریں گے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے لسانی کشیدگی کو فروغ دیا جارہا ہے۔ کراچی میں آپریشن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کے لئے تمام سیاسی جماعتوں اور میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سرکاری سرپرستی میں قتل و غارتگری کے الزام پر وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی تیسرا گروپ کارروائی کررہا ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ بھارت کو بتادیا ہے کہ دوستی برابری کی بنیاد پر آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ بھارتی وزیرداخلہ چدم برم نے بھی تسلیم کیا ہے کہ ریجنل سیکیوریٹی تمام رکن ممالک کی زمہ داری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.