25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:35
آزاد کشمیر،47 نومنتخب ممبران اسمبلی آج حلف اٹھائیں گے
آج نیوز - آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اننچاس میں سے سینتالیس نو منتخب ممبران اسمبلی آج حلف اٹھائیں گے، جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی آج ہی ہو گا۔ نئی منتخب اسمبلی کا اجلاس آج مظفرآباد میں ہوگا۔ نومنتخب ممبران اسمبلی حلف اٹھانے کے علاوہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کریں گے۔ اسپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نو منتخب ممبران اور اسپیکر سے حلف لیں گے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کے اظہر گیلانی اور ایم کیو ایم کے سلیم بٹ کے نام زیر غور ہیں۔