25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:52
گندم کی برآمد تاریخ میں پہلی بار سترہ لاکھ ٹن تک پہنچ گئی
آج نیوز - مالی سال دوہزار گیارہ میں بمپر کراپ اور بین الاقوامی منڈی میں اجناس کی قیمتوں میں اضافے پر ملکی گندم کی برآمد تاریخ میں پہلی بار سترہ لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔ برآمدکنندگان کے مطابق گندم کی برآمد پر عائد ڈھائی سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش، خلیج اور مشرق بعید کے ممالک کی جانب سے بیس لاکھ ٹن گندم کی خریداری کے آرڈرز موصول ہوئے۔ گندم کی برآمد پر پابندی کے خاتمے کے بعد ان مملک کو یومیہ ڈھائی سے تین لاکھ ٹن گندم برآمد کی گئی۔ تاہم اب بین الاقوامی مارکیٹس میں کموڈیٹی پرائسز میں نمایاں کمی کے بعد گندم کی برآمد میں بھی کمی واقع ہوچکی ہے۔