25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:8
فرانس اور اسرائیل میں ڈرونز کی خریداری کا معاہدہ
آج نیوز - فرانس نے اسرائیل سے اسلحہ کی خریدو فروخت پر پابندی کے اپنے ہی قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔فرانس اور اسرائیل میں ڈرونز کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق فرانس اور اسرائیلی وزارت دفاع میں حال ہی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق فرانس اسرائیل سے ہیرون ٹی پی ڈرون طیارے خریدے گا۔ فرانس نے اسرائیل سے اسلحہ اور جنگی سازو سامان کی خرید و فروخت پر انیس سو سڑسٹھ میں پابندی عائد کر دی تھی۔اس وقت کی فرانسیسی حکومت نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کو غلط اقدام قرار دیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تاریخ میں پہلی بار اسرائیل کے تیار کردہ ڈرون طیارے بیرون ملک فروخت کیے جائیں گے۔ ہیرون ٹی پی ڈرون پہلی بار جنوری دو ہزار نو میں فلسطینیوں کے خلاف استعمال کیے گئیاور ایک ماہ میں ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔