25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:1
چیئرمین نیب کی تقرری: مہلت میں توسیع کی درخواست خارج
آج نیوز - سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے مہلت میں مزید توسیع کے لئے دائر حکومتی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس انور ظہیر جمالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے وفاق کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے وفاق کو اکیس جولائی تک چیئرمین نیب کی تقرری کی مہلت دی تھی۔ وفاق نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی وساطت سے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے دی گئی مہلت میں مزید توسیع کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔