تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:33

کے ای ایس سی کا بحران جاری، تابش گوہر آج گورنر ہاؤس طلب

آج نیوز - کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی میں جاری بحران ختم کرانے کے لیے حکومتی یقین دہانیاں دھری کی دھری رہ گئیں۔ حکومت کی دی گئی مہلت آج ختم ہو رہی ہے۔ تاہم چار روز گزرنے کے باوجود معاملہ جوں کا توں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی انتظامیہ ملازمین کو بحال کرنے کے لیے تیار نہیں۔ جس کے بعد چیف ایگزیکٹو افسر تابش گوہر اور دیگر اعلی حکام کو ایک بار پھر کراچی گورنر ہاوٴس میں آج شام طلب کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب مزدور رہنماوٴں نے ملازمین کو آج پریس کلب کے باہر جمع ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج شام چار بجے تک انتظار کریں جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ اس دوران شہر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ شہر میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ عوام رات دن بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شدید تکلیف سے دوچار ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں آئے دن لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج اور مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.