تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:50

پنجاب: پانچ ریجنز میں گیس کی تین روزہ بندش کا آغاز

آج نیوز - پنجاب کے پانچ ریجنز میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز پر تین روزہ بندش کا آغاز ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی لاہور، شیخوپورہ اور ساہیوال کے صنعتی اداروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ بھی شروع ہو گئی۔ لاہور میں سوئی ناردرن کمپنی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پیر کی صبح چھ بجے سے لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان اور گوجرانوالہ ریجنز کے سی این جی اسٹیشنز بدھ کی شام چھ بجے تک بند رہیں گے۔۔ فلنگ اسٹیشنز کی بندش سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے بھی عارضی طور پر فارغ ہو گئے ہیں۔ لاہور میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدید گرمیوں میں تین روزہ لوڈشیڈنگ کے بعد سردیوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنے پر کاروبار ختم ہو جائیں گے۔ کمپنی حکام کے مطابق پنجاب کے تین ریجنز کے صنعتی صارفین کی گیس ستائیس جولائی تک بند رہے گی، اور اس دوران فیصل ایباد، اسلام ایباد، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپور ریجنز کی فیکٹریوں کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.