25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:11
کمشنری نظام بحال ہو چکا، واپس نہیں لیں گے، ایاز سومرو
آج نیوز - وزیر قانون سندھ ایاز سومرو کا کہنا ہے کہ کمشنری نظام بحال ہو چکا، واپس نہیں لیں گے، ایم کیو ایم کی تجاویز پیش ہونے پر معمولی ترمیم ہو سکتی ہے۔ لاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایاز سومرو نے کہا کہ ایم کیو ایم کابینہ میں واپس آئی تو چھوڑی گئی وزارتیں انہیں واپس دیں گے، البتہ کمشنری نظام بحال ہو چکا ہے اسے واپس نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تجاویز پیش ہونے پر معمولی ترمیم ہو سکتی ہے۔کراچی کے حالات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں فوج نہیں بلا رہے، بات چیت سے معاملات حل کریں گے۔ صدر کی جانب سے قائم چار رکنی کمیٹی تمام جماعتوں سے بات چیت کرے گی۔