تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:16

سپریم کورٹ:این آئی سی ایل کیس، ظفر قریشی کی معطلی پر فیصلہ محفوظ

آج نیوز - سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل اراضی اسکینڈل کیس کے تفتیشی افسر ظفر قریشی کی معطلی اور تفتیش سے ہٹائے جانے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کو معطل کر کے گرفتار کیا جائے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ واضح حکم کے باوجود اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کے ردعمل سے متعلق عدالت کو کچھ نہیں بتایا، عدالت نے وزیر داخلہ سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کاردعمل بھی طلب کیا تھا۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سہیل احمد نے عدالت کو بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.