11 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:51
مشاورت کے بغیر بلدیاتی آرڈیننس پیش نہیں کیا جائیگا،صدر
آج نیوز - حکومت کی ایک اور قلابازی، صدر زرداری کہتے ہیں قوم پرست جماعتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر بلدیاتی آرڈیننس سندھ اسمبلی میں پیش نہیں کیا جائے گا۔صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت سندھ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو سندھ اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے قوم پرست جماعتوں سمیت سندھ کی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔