تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:7

ذوالفقار مرزانے اب قوم پرست جماعتوں کوچیلنج کردیا

آج نیوز - ذوالفقار مرزانے اب قوم پرست جماعتوں کو چیلنج کردیا،پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے اجلاس میں قوم پرست جماعتوں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پیپلزپارٹی سندھ کونسل کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوا۔ جس میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کو وزیراعلیٰ سندھ اور ذوالفقار مرزا نے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قوم پرست جماعتیں ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے جدوجہد کرتی ہیں۔ جی ایم سید نے بھی اپنے پوتے کے لیے ضیاء الحق سے نوکری طلب کی تھی۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ قوم پرست جماعتیں کمشنری اور بلدیاتی نظام پر سیاست نہ کریں۔ حکومت کے خلاف مہم جوئی پر قوم پرست جماعتوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اس موقع پر پیپلزیوتھ اور پی ایس ایف نے بے نظیر بھٹو کی تصویر کی بے حرمتی پر کل سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.