12 اگست 2011
وقت اشاعت: 0:45
کراچی :بارش سے فیڈر ٹرپ کرگئے
آج نیوز - شہرقائد میں خدا خدا کرکے بارش برسی لیکن ابھی چند بوندیں ہی پڑیں تھیں کہ شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ بارش شروع ہوتے ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ کے ای ایس سی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ شب بارش سے تقریباً پانچ سو فیڈرز ٹرپ ہوئے، جسے بحال کرنے کا کام جاری ہے۔ بارش کے باعث شہر کے بیش تر حصوں میں جمعرات کو شہریوں نے سحری اور نماز فجر اندھیرے میں ادا کی اور گزشتہ شب کا طویل حصہ آدھے سے زیادہ شہر اندھیرے میں ڈوبا رہا۔ متاثرہ علاقوں میں لانڈھی، قائدآباد، ملیر، ایئرپورٹ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقے، گارڈن، صدر، محمودآباد، کلفٹن، ڈیفنس، بلدیہ اور اورنگی ٹاوٴن شامل ہیں۔