تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:17

لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ،سیاسی قوتوں سے مشاورت کا فیصلہ

آج نیوز - صدر زرداری کی زیر صدارت سندھ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس سندھ اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے سندھ کی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت سندھ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء کا اجلاس ایوان صدر میں ہوا۔ اجلاس میں امین فہیم، سید خورشید شاہ، نوید قمر، مولا بخش چانڈیو، وزیر داخلہ رحمن ملک، حفیظ شیخ، ڈاکٹر عاصم حسین، فردوس عاشق اعوان اور صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایرڈنینس دوہزارایک سندھ اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے تمام سیاسی قوتوں سے مشاورت کی جائے گی اورعوامی امنگوں کے مطابق اس ایرڈینینس میں ترمیم کی جائیں گی۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ اس معاملے پر مذاکرات کیلئے صرف سندھ حکومت کے نمائندے اور سندھ سے تعلق رکھنے والے وزرا کی ذمہ داری لگائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.