تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:49

برطانیہ :فسادات میں ٹھراؤ

آج نیوز - برطانیہ میں پانچ روز جاری رہنے والے تیس سالہ تاریخ کے بدترین فسادات میں کچھ ٹہراوٴ آگیا اور بھاری تنخواہیں وصول کرنے والی پولیس بھی طویل نیند کے بعد بلآخر جاگ اٹھی ہے۔پانچ روز قبل شروع ہونے والی بے انتہا لوٹ مار اور ہلاکتوں کا ذمہ دار کون؟ تمام انگلیاں اٹھ رہی ہیں پولیس پر۔آج برطانیہ میں ہر شخص کی زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ پانچ دن تک لٹیرے دندناتے رہے اور پولیس کھڑی تماشہ دیکھتی رہی۔ لوگ کہتے ہیں باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، جب آپ بھاری تنخواہیں وصول کرتے ہیں تو پھر آپ کو کام بھی کرنا ہوگا۔عینی شاہدین تو بہت ہی ناراض نظر آتے ہیں ، کہتے ہیں چار دن بعد پولیس سڑکوں پر نظر آئی یہ پہلے کیوں نہیں بھیجی گئی۔ مہذب کہلانے والے معاشرے میں پانچ روز کی تباہی کے بعد اب اچانک پولیس نے رنگ دکھانا شروع کردیا ہے دامن پر لگے داغ دھونے کے لیے گوری پولیس اب کچھ جانی پہچانی پکڑ دھکڑ بھی شروع کردی ہے۔ دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پر گہر ہونے تک۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.