12 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:5
برمنگھم: پاکستانی نوجوانوں کی ہلاکت پر سوگواری کیفیت
آج نیوز - تین پاکستانی نوجوانوں کی ہلاکت پر برمنگھم آج بھی سوگوارہے،تمام مذاہب کے ماننے والوں نے جاں بحق پاکستانی نوجوانوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں آج تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے تین پاکستانی نوجوانوں کی ہلاکت کے واقعہ کے خلاف احتجاج کیا اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کوجلد از جلد کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔برمنگھم میں زندگی معمول پر آچکی ہے،،،تاہم کسی بھی غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی موجودگی برقرار ہے۔