12 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:32
ہنزہ ہنگاموں میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے معاوضے کا اعلان
آج نیوز - وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ہنزہ میں ہنگاموں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے لیے معاوضے کا اعلان کر دیا، ڈی ایس پی اور گارڈ کی معطلی اور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہنزہ میں ہنگاموں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تین، تین لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا، زخمیوں کو علاج معالجے کی مفت سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی ایس پی اور گارڈ کو معطل کرنے اور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا حکم بھی دیا۔ اجلاس میں ہنزہ میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فورسز کی بھاری نفری کے علاوہ جی بی اسکاؤٹس بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔