تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:53

ورلڈ جونئیراسکواش چیمپئین شپ :مصر نے پاکستان کو ہرا دیا

آج نیوز - دفاعی چیمپئین مصر نے ورلڈ جونئیراسکواش چیمپئین شپ کے ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کودوصفرسے شکست دیکرٹائٹل برقراررکھا۔دوحہ میں جاری ایونٹ کے فائنل میں مصر نے پاکستان کو ٹیم ایونٹ میں دو صفر سے زیر کیا۔ مصر کے مازن ہشام نے پاکستان کے مجتبٰی بخاری کو پہلے معرکے میں تین ایک سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ فاتح کھلاڑی نے سات گیارہ، گیارہ آٹھ، گیارہ پانچ اور گیارہ چھ کے اسکور کے ساتھ میچ اپنے نام کیا۔ دوسرے میچ میں مرون ال شورباگی نے پاکستان کے ناصر اقبال کے خلاف باآسانی تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ مصری کھلاڑی کی فتح کا اسکور گیارہ نو، گیارہ سات اور گیارہ چھ رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.