19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:47
لندن :دہشتگردی کا الزام ،خاتون سمیت چار افراد پر فرد جرم
آج نیوز - لندن پولیس نے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار خاتون سمیت چار افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ چاروں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔برطانوی پولیس کے مطابق خاتون سمیت چار افراد کو پانچ اور سات جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان افراد پر تحقیقات کے بعد فرد جرم عائد کی گئی ہے، پولیس کے مطابق گرفتار افراد پر دہشتگردی کی تربیت کے لیے پاکستان جانے کا بھی الزام ہے۔ خاتون سمیت دو افراد پر دہشتگردی میں استعمال ہونے والا مواد رکھنے کا الزام ہے، ملزمان میں بائیس سالہ رخسانہ بیگم، اکیس سالہ عمران محمود، چھبیس سالہ جہانگیر عالم اور انتیس سالہ رچرڈ شامل ہے۔