19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:53
ملک میں کوئی آئینی بحران نہیں ،زرداری
آج نیوز - صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی آئینی بحران نہیں، سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔کراچی میں بلاول ہاوس صدر آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں نے ملاقات کی جس میں صدر زرداری نے کہا کہ جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نے دیں ،سیاست میں مقابلہ جمہوری طریقے سے ہوتا ہے آئندہ انتخابات اتحادیوں سے مل کر لڑیں گے، صدر زرداری نے کہا کہ ان کے پاس مینڈیٹ ہے اس لیے قانون سازی کرتے رہیں گے،صدرزرداری نے ملاقات مین شریک سندھ سے تعلق رکھنے والے صوبائی اراکین اسمبلی ،وزراء مشیروں اور دیگر رہنماوٴں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔