تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:43

ن لیگ اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی میں انتخابی اتحاد

آج نیوز - مسلم لیگ نون اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے انتخابی اتحاد کا اعلان کردیا، میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ ملک میں ماشل لاء کی اب کوئی گنجائش نہیں ۔کراچی ائر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ جدہ یا جیل جانے کی باتیں کرنے والے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ، ملک میں مارشل لاء نہیں آسکتا۔مسلم لیگ نون اورسندھ یونائیٹڈ پارٹی نے چارٹر آف سندھ پر دستخط کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا کہ اگر پاکستان کو آئین اور دستور کے مطابق چلایا جاتا تو آج یہ حالت نہ ہوتی، ملک کسی غیر آئینی اقدام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ چارٹر آف سندھ سے جمہوری عمل مضبوط ہوگا، مسلم لیگ نون بھی چاہتی ہے کہ سندھ کو کسی طور تقسیم نہ ہونے دیا جائے، میاں نواز شریف،لیاقت جتوئی کی رہائش گاہ بھی گئے جہاں ڈاکٹر حمیدہ کھوڑو سمیت متعدد افراد نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی جبکہ سابق صوبائی وزیر سردار منظور پنہور نے مسلم لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا، اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ زرداری کا سندھ اور کریڈٹ کارڈ اب ختم ہوچکا ھے، سب کی امیدیں انتخابات سے وابستہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.