تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:35

کراچی :مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

آج نیوز - پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند آج شام نظر آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ اکیس جولائی کو ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج مطلع صاف رہے گا۔ لاڑکانہ، نصیر آباد، خضدار، پسنی، جیوانی، گوادر اور کراچی میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں ،، ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں موسم ابر آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کی توقع کم ہے۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام کراچی میں جبکہ زونل کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.