تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:7

کراچی : صفورہ چوک کے قریب سے ملنے والا بم ناکارہ بنادیا گیا

آج نیوز - کراچی میں صفورہ چوک کے قریب سے ملنے والا بم ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق بم پھٹ جاتا تو بڑا نقصان ہوسکتا تھا۔کراچی کے علاقے صفورہ چوک کے قریب اسکول کی عمارت کے پاس سے ملنے والا بم،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ پولیس حکام کے مطابق بم تیرہ کلو گرام وزنی تھا جسے ایک سیمنٹ کے بلاک میں چھپایا گیا تھا۔ بم میں بال بیئرنگ، نٹ بولٹ، اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی تھی جسے خوش قسمتی سے ناکارہ بنادیا گیا۔ حکام کے مطابق ملنے والا بم اس سے قبل بفرزون اور سپرہائی وے سے ملنے والے بموں سے مماثلت رکھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.