تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:35

بلوچستان: بجلی بحران سنگین، 16 اضلاع میں 3 روز سے تاریکی

آج نیوز - بلوچستان میں بجلی کا بحران بدستور جاری صوبے کے سولہ اضلاع گذشتہ تین دنوں سے تاریکی میں ڈوبے ہیں۔ بحران کے باعث کوئٹہ میں اٹھارہ سے بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ ساٹھ میگا واٹ بجلی شہر کے مختلف فیڈز کو باری باری دی جارہی ہے۔ کیسکو حکام کے مطابق کوئٹہ میں موجود نجی پاور ہاؤس کو بھی چلایا جارہا ہے جس کے بعد سو میگا واٹ بجلی کوئٹہ کے لیئے دستیاب ہوجائے گی۔ کیسکو حکام نے دعویٰ کیاہے کہ آج شام تک اوچ پاور ہاؤس مکمل طور پر کام شروع کردے گا جس کے بعد معول کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ دو روز قبل اوچ پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سولہ اضلاع بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے متاثرہ تمام اضلاع کو تاحال بجلی سپلائی نہیں کی جاسکی۔ بجلی کی قلت سے کوئٹہ میں کاروبار زندگی معطل اور پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ واسا نے بھی بجلی کا بحران ختم ہونے کے بعد کوئٹہ میں پانی کی سپلائی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.