تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:11

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ کا انتخاب کر لیا گیا

آج نیوز - پی سی بی کوچ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے باؤلنگ کوچ کا نام حتمی منظوری کیلئے چیئرمین بورڈ کو بھجوادیا ہے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز انتخاب عالم کی سربراہی میں قائم کوچ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے باؤلنگ کوچ کا انتخاب کرلیا ہے۔کمیٹی کو باؤلنگ کوچ کیلئے سولہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے زیادہ تر غیر ملکی تھے۔ذرائع کے مطابق باؤلنگ کوچ کا تعلق برطانیہ سے ہے اور کمیٹی نے اس کا نام فائنل کرکے منظوری کیلئے پی سی بی کے چئیرمین کو بھجوادیا ہے تاکہ آسٹریلیا کے خلاف یو اے ای میں ہونے والی ہوم سیریز سے پہلے ان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کیا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.