21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:14
کامونکی:عوام کو سستے اور معیاری اشیاء کی فراہمی شروع
آج نیوز - رمضان کی آمد پر کامونکی میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔کامونکی، واہنڈو اور منڈیالہ تیگہ میں رمضان بازار لگائے گئے ہیں۔ جہاں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر وسیم عباس اور اسسٹنٹ کمشنر کامونکی سمیرا ظہیر نے رمضان بازار کا دورہ کیا اور اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا غیر حاضر عملے کو فارغ کردیا جائے گا۔